میو ہسپتال کاسرجیکل ٹاور میرے دور میں مکمل ہو گیا تھا، پرویزالٰہی

میو ہسپتال کاسرجیکل ٹاور میرے دور میں مکمل ہو گیا تھا، پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ق)کے سینئررہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میو ہسپتال سرجیکل ٹاور میں نے 2006 ء میں شروع کیا اور میرے دور میں ہی یہ ہر لحاظ سے مکمل بھی ہو گیا تھا، لیکن 2008 میں جیسے ہی شہباز شریف آئے تو انہوں نے کہا چونکہ یہ پرویزالہی حکومت کا پراجیکٹ ہے لہذا میں اس کو کسی قیمت پر فنکشنل نہیں ہونے دوں گا، اپنی اس منفی اور بیمار ذہنیت کے تحت انہوں نے دس سال تک اس اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ کے فنڈز کسی نہ کسی بہانے روکے رکھے اور اگر کبھی نمائشی طور پر کچھ فنڈز رکھ بھی دئیے تو بعد میں ان کو بڑی چالاکی سے جنگلہ بس اور اورنج لائن کو منتقل کر دیا، اس طرح دس سال تک وہ بڑی سفاکی کے ساتھ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلتے رہے، ہزاروں مریض جن کی زندگیاں سرجیکل ٹاور کے بروقت فنکشنل ہونے سے بچائی جا سکتی تھیں وہ موت کے منہ میں چلے گئے لہذا شہباز شریف کو دس سال تک سرجیکل ٹاور بند رکھنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

مزید :

صفحہ آخر -