احتجاج کا رنگ‘ لیپ ٹاپ سکیم میں 2015ء کے طلباء شامل

احتجاج کا رنگ‘ لیپ ٹاپ سکیم میں 2015ء کے طلباء شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) طلبا کا احتجاج رنگ لایا ،لیپ ٹاپ سکیم میں 2015 (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کے طلبا کو شامل کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم میں لیپ ٹاپ دینے کی تقریب 21 مئی کو زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہوگی مگر بورڈ کے فوکل پرسن الیاس صدیقی کی غفلت سے طلبا میں بے چینی پھیل گئی ،اور دو روز کے احتجاج کے بعد طلبا کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیاس صدیقی نے پہلے تو لیپ ٹاپ کاغلط شیڈول جس کی ابھی منظوری لینا تھا کو آؤٹ کیا جس کی وجہ سے بورڈ کے آفیسر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دوبارہ آنے والے شیڈول سے 2015 کے طلبا کو نکال دیا گیا جس پر ایک ہزار سے زائد نمبر لینے والے طلبا بھی سٹرکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے ، بورڈ کے اس اہلکار کی وجہ سے طلبانے دو روز تک بورڈ کا مرکزی گیٹ بند رکھا ، گزشتہ روز طلبا نے بورڈ کے بعد ڈائریکٹر کالجز کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا انہوں مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی آواز لاہو ر پہنچائی جائے گی مگر اس معاملے کو بورڈ دیکھ رہا ہے جس کے بعد طلبا نے ایک بار بورڈ میں محاذ سنبھال لیا، تاہم شام کے اوقات میں بورڈحکام نے تمام طلبا کو یقین دلایا کہ اب سکیم میں 2015 کے طلبا کو شامل کرلیا گیا ہے جس کے نمبر 90فیصد ہوں گے جس کے بعد طلبا منتشرہوگئے۔ دوسری طرف طلبا وطالبات کے وا لدین نے کہا ہے کہ ہمیں بورڈ حکام کی طرف سے فون کرکے کہا جارہا ہے اب میرٹ تبدیل ہوگیا یہ صرف ہمارے بچوں کے لیپ ٹاپ کھانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو ا تو زکریا یونیورسٹی میں مکمل احتجاج کیا جائے گا۔
احتجاج