ملتان ڈویژن، گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی بند، کاشتکار مایوس

ملتان ڈویژن، گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی بند، کاشتکار مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) ملتان سمیت ڈویژن بھر کے گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو سرکاری باردانہ کی فراہمی مکمل طور پر بند ہونے کے باعث کاشتکاروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کسانوں کی جانب سے حکومت کیخلاف غم وغصہ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے تاہم دوسری جانب گندم خریداری مراکز پرآنے والے کسانوں کے سخت ردعمل سے بچنے کیلئے ضلعی حکومت کے سینٹر کوآرڈینٹرز نے گندم خریداری مراکز پر آنا چھوڑ دیا ہے ۔باردانہ نہ ملنے پر پریشان (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
حال کسانوں کے گندم خریداری مراکز پر لڑائی جھگڑے معمول بن کررہ گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی گندم کے فی من نرخوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی جس سے کسانوں کا دیوالیہ ہوکر رہ گیا ۔ دوسری جانب محکمہ خورا ک کی جانب سے آج سے گندم خریداری کا سلسلہ بھی جزوی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں گندم خریداری مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو کاشتکار باردانہ حاصل کرچکے ہیں صرف انھی سے آئندہ تین سے چار روز میں گندم خریداری کا عمل مکمل کیا جائے ۔ اس ضمن میں متاثرہ کسانوں نے گندم خریداری پالیسی کو فلاپ قرار دینے ہوئے اسے کسان دشمنی سے مترادف قرار دیا ہے۔