دنیا کی 90فیصدآبادی آلودہ اور مضر صحت ہوا میں سانس لینے پر مجبور
کراچی(این این آئی)فضائی آلودگی پر متعدد رپورٹس کے باوجود انسان فضائی آلودگی سے جس قدر شدت سے متاثر ہو رہا ہے اس میں کمی نہیں ہوئی ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کی ایک رپورٹ میں ا نکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جتنے افراد بستے ہیں ان میں سے صرف 10فیصد صاف فضا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں سانس لے رہے ہیں جبکہ90 فیصد آلودہ اور مضر صحت ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں ۔اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں آلودہ ہوا میں سانس لینے کے نتیجے میں ہر سال تقریباً سات ملین انسان اپنی جان سے جاتے ہیں اور لاکھوں متعدد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔فضا میں موجود مضر صحت مادوں اور گیسوں کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہوتی ہے جوسانس کے ذریعے انسانی خون میں داخل ہو کر انہیں اپنا شکار بنا لیتے ہیں۔
90فیصدآبادی