پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس،فاتا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے پر سیاسی جماعتوں کی اکثریت متفق

پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس،فاتا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے پر سیاسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن) حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے سے متعلق آئین میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں سے شیر یں مزاری ،شاہ محمود قریشی، شیری رحمن، آفتاب شیرپاؤ اور دیگر رہنما شریک ہوئے ،بیرسٹر ظفراللہ اور وزارت قانون کے حکام نے مجوزہ بل پربریفنگ دی۔اجلاس کے بعد آن لائن سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے، دو تین دن بعد بل قومی اسمبلی میں پیش ہو جائے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے بتایا کہ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس تیاری کے حوالے سے تھا جبکہ باقاعدہ اجلاس سوموار کو متوقع ہے جس میں فاٹا اصلاحات کے بل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پارلیمانی رہنما/اجلاس