لودھراں پولیس کا مبینہ ناروا رویہ‘ شہری نے عدالت کے باہر آگ لگالی
لودھراں ( نمائندہ پا کستا ن ) لودھراں عد ا لت کے با ہر اقبال نامی شخص نے اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ روز صبح کے وقت کچہری میں ایک شخص نے پٹرول چھڑ ک کر خود کو آگ لگا لی اطلاع پر ریسکیو 1122نے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاجہاں پر اسے تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اقبال نامی شخص نے پولیس رویہ کیخلاف احتجاجاََ خود کو آگ لگائی ہے۔ جھلسنے والے اقبال نامی شخص نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے اے ایس آئینصر اللہ نے میرے بیٹے کیخلاف جھوٹا مقدمہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
درج کیا اور پھر اسے بے گناہ کرنے کے لیے مجھ سے رشوت بھی لی اور بے گناہ کرنے کی بجائے اسے جیل بھجوا دیا انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی ڈی پی او کے پی آراو سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انکوائری شروع ہے جو بھی حقائق ہونگے سامنے آجائیں گے۔