مفید شہری بنانے کے لئے خواجہ سراؤں کو تربیت دی جائے گی،کابینہ نے منظوری دے دی

مفید شہری بنانے کے لئے خواجہ سراؤں کو تربیت دی جائے گی،کابینہ نے منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو مفید شہری بنانے کیلئے 10 تربیتی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ جہاں خواجہ سراؤں کو ملازمت سے ذاتی کاروبار تک اور خاندانی امور چلانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں اس حوالے سے تجاویز دی گئیں۔ جن کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں خواجہ سراؤں کے تربیتی مراکز قائم کئے جائیں۔ جہاں خواجہ سراؤں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے نصابی تعلیم اور مکمل ٹریننگ دی جائیں۔
خواجہ سراء