نوشہرہ ،کینٹ نوجوان لڑکیوں کو اغواء اور ان سے بد اخلاقی کا ملزم گرفتار،2لڑکیاں برآمد
پبی (نما ئندہ پاکستان) نوشہرہ کینٹ پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی۔معاشرئے میں نوجوان لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر اغوا کرکے زبردستی کرنے والا ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے مغویاں برآمد ۔ملزم کو قانونی تحویل میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔تحقیقات شروع۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری تفصیلات کے مطابق مسمی سید جمال شاہ ولد رحمان شاہ ساکن بدرشی نے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ مسماۃ(ز)ولد کریم خان ساکن بدرشی نوشہرہ کینٹ میری بیٹی مسماۃ(ح)ولد سید جمال شاہ ساکن بدرشی نوشہرہ کینٹ کی سہیلی ہے ۔دونوں گھر سے غائب ہے کافی تلاش بسیار اور پتہ براری کے بعد بھی معلوم پتہ نہ چلا ۔اغوائیگی واردات کا فوری نوٹس لیتی ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری(پی ایس پی) نے ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ تھانہ نوشہرہ کینٹ ایس ائی نیک زمان خان ،انوسٹی گیشن آفیسر ایس ائی عنایت علی امجد پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد ازجلد مغویان کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری و اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کاٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے علاقے میں انٹیلی جنس انفارمیشن نیٹ ورک فعال بناکر مختلف مقامات پر ٹاگیٹیڈ اپریشنز شروع کر دیے انتھک جدوجہد اور انفارمیشن کے بدولت ملزم محمد طیب ولد منتظر ساکن بدرشی نوشہرہ کینٹ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ملزم کے قبضے سے مغویاں لڑکیاں بھی برآمد کر لی گئی ۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اور بعد ازاں معزز عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔مغویاں لڑکیوں نے معزز عدالت میں ملزم محمد طیب ولد منتظر سکنہ شید آباد بارہ بانڈہ اور اس کے ساتھ موجود دوسرے ساتھی شجاعت ولد نہ معلوم سکنہ سپین کانڑے کے خلاف زیر دفعہ 164 دوران اغوا ذبردستی کرنے کا بیان بھی ریکارڈ کر دیا ۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کو شش جاری ہے