چارسدہ میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کو پر لگ گئے
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ میں رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی میں ناقابال برداشت اضافہ ۔ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی گوشت 350روپے اور 500روپے میں فروخت عام جاری ۔ سبزیوں اور پھلوں کی نرخوں میں ہر شربا اضافہ ۔ حکومتی احکامات کے باوجود ضلع چارسدہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ظلم اور غلفت کی انتہا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں قصائیوں نے حکموت احکامات کو نظر انداز کر تے ہوئے اپنے نرخ مقرر کئے ہیں ۔ گوشت 350روپے سے 500روپے ، ملاوٹ شدہ قیمہ 400روپے میں فروخت عام جاری ہے جبکہ سرکاری نرخ 300روپے فی کلو مقرر کیا ہے لیکن اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے غفلت اور خاموشی اختیار کی ہے جوکہ غریب اور مظلوم کیساتھ انتہائی زیاتی ہے ۔ گوشت کی موجودہ نرخ غریب عوام کیلئے نہایت تکلیف دہ اور ناقابل بر داشت ہیں۔ عوام کی داد رسی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو اچانک چھاپے دینے چاہیے تاکہ مہنگائی قابو ہو سکیں ورنہ ضلع چارسدہ کے غریب عوام شدید ترین احتجاج کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔ سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں بھی انتہائی اضافہ ہو گیا ہے ۔ ضلع چارسدہ میں انتظامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی نہایت تکلیف دہ ہے ۔