نوشہرہ ،خودکش دھماکہ میں زخمی طالب علم کا آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

نوشہرہ ،خودکش دھماکہ میں زخمی طالب علم کا آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)گزشتہ روز نوشہرہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے دسویں جماعت کے طالب علم کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ زخمی ہونے والے طالب علم کے والد اور سکول ٹیچر کا حکومت، آرمی چیف اور دیگر فلاحی اداروں سے زخمی طالب علم کے علاج معالجے کیلئے اپیل گزشتہ روز نوشہرہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے دسویں جماعت کے طالب علم آفاق احمدسکنہ آرمر کالونی نوشہرہ کینٹ کے والد حامد احمد نے میڈیا کوفریاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا آفاق احمد جو کہ پرل سکول اینڈ کالج نوشہرہ میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے اور وہ چھٹی کے بعد حسب معمول گھر آرہاتھا کہ پھاٹک کے پاس پہنچا تو دھماکہ ہوا اور دھماکے کے بارودی مواد سے ان کی بائیں آنکھ زخمی ہوئی اور ان کو پہلے سی ایم ایچ نوشہرہ جبکہ بعدازاں سی ایم پشاور منتقل کردیا سی ایم ایچ پشاور کے ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد پتہ چلا کہ میرے بیٹے آفاق احمد کی بائیں آنکھ شدید متاثر ہوا اور مناسب علاج نہ ہونے کے باعث اس کی یہ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے اس موقع پر ان کے سکول ٹیچر قاضی گلزار خٹک نے کہا کہ دھماکے سے متاثرہ طالب علم آفاق احمد محنتی اور قابل ترین طالب علم ہے اور جس طرح اے پی ایس کے طلباء کو قوم کا سرمایہ سمجھ کر علاج معالجہ کیاگیا ہے اسی طرح نوشہرہ دھماکے سے متاثرہ طالب علم آفاق احمد کو قوم کا سرمایہ سمجھ کر علاج معالجے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائیں جائیں اور اگر پاکستان میں علاج ممکن نہ ہو تو حکومتی اخراجات پر ان کو علاج کے سلسلے میں بیرون ملک بھیجا جائے۔