ڈیرہ میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،4 مجرمان ،10 مشکوک گرفتار

ڈیرہ میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،4 مجرمان ،10 مشکوک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بند کورائی پولیس کا مختلف علاقوں میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،دو پستول ،ایک بندوق،ایک رائفل برآمد کر کے چار ملزمان گرفتار کرلیئے ،چار گاؤں اورپچیس مکانات چیک ،دس مشکوک افراد گرفتار،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او بند کورائی شاہجہان نے چار مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے دو پستول ،ایک بندوق ،ایک رائفل اور چالیس کارتوس برآمد کر کے چار افراد گرفتار کرلیئے اسی طرح پچیس مکانات کو چیک کیا اور دس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔