پی ایس پی کی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے قتل کی مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کی شعبہ خواتین کی صدر فوذیہ طیب نے امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے قتل کی شدید مذمت کی اور فائرنگ کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کی اندوہناک ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے امریکا میں اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں انہون نے سبیکا شیخ کے والد عزیز شیخ تایا جلیل شیخ صدر ایلڈر ونگ پی ایس پی سمیت لواحقین کے تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔