شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونزر کاسل پہنچے جب کہ میگھن مارکل بھی عروسی لباس زیب تن کیے پہنچیں، دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونزر کاسل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا۔جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔شادی میں ہالی وڈ ستارے بھی شرکت کررہے ہیں جن میں امریکی اداکارہ جارج کلونی بھی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں شریک ہیں، بالی وڈ سے پریانکا چوپڑا شادی کی تقریب میں شریک ہیں جب کہ ٹینس سٹار سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکم بھی تقریب میں شریک ہیں۔برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور متعدد افراد نے شاہی محل کے باہر خیمے لگالیے ہیں تاکہ وہ شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔اس کے علاوہ شادی کو ٹیلی وژن پر دکھایا جارہا ہے جب کہ سڑکوں پر سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔یگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی، جہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔میگھن کے والد اپنے دل کی سرجری کے باعث شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔یہی وجہ ہے کہ میگھن مارکل نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جگہ اس ذمہ داری کو نبھائیں اور شادی کی تقریب میں ان کے ساتھ چلیں جسے شہزادہ چارلس نے قبول کرلیا ہے۔شادی سے ایک روز قبل اپنے ہوٹل کے باہر میڈیا اور مداحوں سے گفتگو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں جب کہ اس موقع پر شہزادے ہیری نے کہا کہ ان کے احساسات زبردست اور غیر معمولی ہیں۔جوڑے نے لندن میں ایک امریکی پیسٹری شیف کلیئر تاک کو لیمن ایلڈر فلاور ویڈنگ کیک کا آرڈر دے رکھا ہے، جسے بٹر کریم اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل برطانوی شہزادہ ہیری سے شادی کے باجود ’’شہزادی میگھن‘‘نہیں کہلائیں گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی رگوں میں ’’شاہی خون‘‘موجود نہیں یعنی ان کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں ہے۔شہزادہ ہیری سے شادی کے باوجود سرکاری طور پر میگھن مارکل ،پرنسز ہیری آف ویلز،کہلائیں گی جیسا کہ ہیری کے بڑے بھائی ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو پرنسز ولیم آف ویلزکہا جاتا ہے۔اسی طرح شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کو بھی کبھی سرکاری طور پر شہزادی ڈیانا کا اعزاز نہیں مل سکا، انہیں ’’پرنسز آف ویلز‘‘کہا جاتا تھا۔شہزادہ ہیری، انجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے 3 بچے ہیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دیگر ہالی وڈ کی نامور شخصیات، امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادے ہیری کی شادی میں بطور مہمان شرکت کرنے کے لیے شاہی محل پہنچ گئے ہیں۔شاہی شادی میں شرکت کے لیے ہالی وڈ اداکار جارج کیلونی، ایدرس ایلبا، اداکارہ اوپرا ونفرے اور دیگر نامور شخصیات بھی شاہی محل موجود ہیں۔
شادی