پیمرا کا اذان نشر نہ کرنے پر ٹی وی چینلز کو حتمی نوٹس

پیمرا کا اذان نشر نہ کرنے پر ٹی وی چینلز کو حتمی نوٹس
پیمرا کا اذان نشر نہ کرنے پر ٹی وی چینلز کو حتمی نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر 5 وقت کی اذان نشرنہ کرنے پر 45 ٹی وی چینلزکوحتمی انتباہ جاری کردیا۔
پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکام کے تحت تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر 5 وقت کی اذان نشرنہ کرنے پر 45 ٹی وی چینلزکوحتمی انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے احکام پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی، بصورت دیگرتمام چینلز کومطلع کیاگیا ہے کہ عدالتی احکام پرعملدرآمدنہ ہونے کی صورت میں مزید کسی تاخیر چینل کے لائسنس کی معطلی کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ماہ رمضان میں ٹی وی چینلز کو غیرملکی بالخصوص بھارتی موادنشرکرنے پرپابندی کے فیصلے کے تحت 2ٹی وی چینلزکواظہاروجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے پروگرام بندکرنے کا حکم دیدیا۔