انتخابات 2018 کا سکیورٹی پلان فائنل،انتخابات میں سکیورٹی پاک فوج کے سپردہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انتخابات2018 کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ،جس کے تحت انتخابات 2018 میں سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پاک فوج، رینجرز، ایف سی او رپولیس کی مدد لی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ڈی آر اوزاور ریٹرننگ افسرکو سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی اورسکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندراور باہر تعینات ہونگے ۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اورانتخابی مہم کے دوران سے سکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں اورسیاسی جماعتوں کے قائد ین کو سکیورٹی دی جائے گی۔