کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں مسافر بس الٹ گئی،2 افراد جاں بحق،7زخمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں سر میں چوٹیں لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔