کیا پختونخوا میں پی ٹی آئی دوبارہ حکومت بناپائے گی اور اسے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں ملیں گی؟ پختونخوا کے ہر ضلع کا سروے کرنے والے سینئر صحافی حبیب اکرم نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا پختونخوا میں پی ٹی آئی دوبارہ حکومت بناپائے گی اور اسے قومی اسمبلی کی ...
کیا پختونخوا میں پی ٹی آئی دوبارہ حکومت بناپائے گی اور اسے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں ملیں گی؟ پختونخوا کے ہر ضلع کا سروے کرنے والے سینئر صحافی حبیب اکرم نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے پختونخوا کے ہر ضلع کا سروے کیا ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی بہت بڑی غلطی نہ کرے تو یہ صوبے میں دوبارہ حکومت بناسکتی ہے جبکہ اسے کے پی سے قومی اسمبلی کی 30 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے بعد عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی امید ہے۔ کے پی کے لوگ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف نے دوسری حکومتوں کی نسبت بہت اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے اسے دوبارہ موقع ملنا چاہیے، ’میں پختونخوا کے ہر ضلع میں گیا ہوں اور وہاں سے تحریک انصاف کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا ہے، پی ٹی آئی بہت مضبوط نظر آرہی ہے اور لوگ بھی اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، یہ کہاجاسکتا ہے کہ اگر پی ٹی آئی بہت بڑی غلطی نہیں کرتی تو آئندہ الیکشن میں یقینی طور پر اس کی حکومت دوبارہ بن سکتی ہے‘۔
حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 39 نشستیں ہیں اور دیکھنا یہ ہوگا کہ تحریک انصاف ان میں سے کتنی سیٹیں لے کر آتی ہے ۔ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر انتخاب ہوگا اور اگر تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی 30 سیٹیں لے گئی تو اس کو باقی ملک سے 70 نشستوں کا انتظام کرنا ہوگا کیونکہ جس پارٹی کے پاس پہلی 100 نشستیں آگئیں حکومت وہی بنائے گی۔