سنی اتحاد کونسل کا انتخابی اتحاد کیلئے تحریک انصاف سے رابطہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل نے انتخابی اتحاد کیلئے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد سے پی ٹی آئی کی حمایت کے خواہشمند ہیں اور انہوں انتخابی اتحاد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کر لیا ہے۔پارٹی رہنماﺅں نے اتحاد کی مخالفت کرتے ہوئے قیادت تک رائے پہنچا دی ہے ۔