ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (این این آئی ) سابق  سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گی ، انہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ، تا ہم انہوں نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کر دیا۔

اپنے بیٹے بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے دیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن سے متعلق شرائط و ضوابط ٹی او آرز (ترتیب دے رہی ہیں ، جنہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے بتایا گیا کہ ان شرائط و ضوابط میں بدین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پینے کے پانی اور سکولوں کی ابتر صورتحال اور کرپش شامل ہیں ، جنہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ ٹی او آرز پاکستان پیپلز پارٹی ) پی پی پی (کی قیادت کو بھی ارسال کی جائیں گی ؟

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پی پی پی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں اہم عہدوں پر کرپٹ لوگوں کوتعینات کیاجس کی وجہ سے ضلع بدین کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ سرکاری عہدیدار گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے بھی استعمال کیے گئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شرائط و ضوابط کوان سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا تو پھر ایسے میں وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے لاکھوں حامیوں نے ان کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور وہ اپنے حامیوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدین او سندھ بھی میں پینے کے پانی اور کرپشن نے علاقے کوفاقہ کشی پر مجبور کر دیا ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گی۔