راﺅ انوار کے کمرہ عدالت میں پسینے چھوٹ گئے

راﺅ انوار کے کمرہ عدالت میں پسینے چھوٹ گئے
راﺅ انوار کے کمرہ عدالت میں پسینے چھوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی ) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوا رکے کمرہ عدالت میں پسینے چھوٹ گئے اور سوال پوچھنے پر انہوں نے ایئر کنڈیشن ٹھیک کام نہ کرنے کا شکوہ کر ڈالا۔

ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور دیگر ملزمان کو دعدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر مشتمل سی ڈی اور دیگر شواہد عدالت کے رو برو پیش کر دیئے ۔