میشا شفیع جنسی ہراساں کرنیوالے فیشن ڈیزائنر پر پھٹ پڑیں

میشا شفیع جنسی ہراساں کرنیوالے فیشن ڈیزائنر پر پھٹ پڑیں
میشا شفیع جنسی ہراساں کرنیوالے فیشن ڈیزائنر پر پھٹ پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلو کارہ میشا شفیع ان تمام فیشن ڈیزائنرز پر سیخ پا ہو گئیں جو اب تک پاکستان شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراساں ہونے والے واقعات پر خاموش ہیں ۔

گزشتہ روز ماڈل مجاہد رسول نے فوٹو گرافر عظیم ثانی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ میشا شفیع نے بذریعہ ٹویٹ کہا کہ وہ ماڈل مجاہد رسول پر فخر محسوس کرتی ہیں کہ انہوں نے ہراساں ہونے پر آواز اٹھائی ، خاموشی سے کچھ تبدیل نہیں ہوتا۔

میشا شفیع نے انڈسٹری کے دوستوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو میرے بہت اچھے دوست تھے وہ اب چھپے کیوں بیٹھے ہیں وہ کچھ کیوں نہیں کہتے خاموش کیوں ہیں ؟ انہوں نے لکھا کہ ایک وقت میں جن کو میں نے اپنا دوست مانا، کام کیا ، مدد کی انہیں سپورٹ کیا ، وہ سب غائب ہوگئے۔