ڈر کر گھر بیٹھے والا نہیں ‘ اصغر خان کیس اور شادی کے دعوے کرکے پراپیگنڈا کیا جارہاہے : مخدوم جاوید ہاشمی

ڈر کر گھر بیٹھے والا نہیں ‘ اصغر خان کیس اور شادی کے دعوے کرکے پراپیگنڈا کیا ...
 ڈر کر گھر بیٹھے والا نہیں ‘ اصغر خان کیس اور شادی کے دعوے کرکے پراپیگنڈا کیا جارہاہے : مخدوم جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا پر انکی جعلی تصویر جاری کرنے کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میری خفییہ شادیاں ہیں ، میری بیوی نے اجازت دی کہ آپکو بیٹا چاہیے آپ دوسری شادی کرلیں میں نے تب نہ کی‘ اگر  کی بھی ہوتی تو اعتراض میری بیوی اور بیٹیوں کو ہوتا ، میں ڈر کر گھر بیٹھنے والا نہیں ہوں ، ایسے ہتھکنڈے پری پول دھاندلی ہے ‘ میں عاشق رسول اور اسلام کا سپاہی ہوں ، اسلام پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے ، مجھے صرف نیب نے نہیں عمران خان نے بھی ”مسٹر کلین “ کا سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے ‘ میری جنگ پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنے کی جنگ ہے ‘ بجٹ کے بعد باہر کے ملکوں میں رکھے اثاثے قانون کے مطابق حلال بنا دیئے گئے ۔

اپنی رہائش گاہ  پر  پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ مجھے کبھی غدار تو کبھی ملک دشمن کہا جا رہا ہے حالانکہ 71ءکی جنگ میں میں نے گلی گلی سے پاک فوج کیلئے چندہ جمع کیا ‘ 65ءمیں خون کی بوتلیں دیں ‘ زمانہ طالب علمی میں 4ہزار روپے کا سکالر شپ ملا تو ساری رقم پاک فوج کو دے ڈالی۔ میں اداروں اور خاص کرافواج پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہوں ‘ افواج پاکستان کے بوٹوں کی خاک کو آنکھوں کا سرمہ سمجھتا ہوں ‘ اداروں کا احترام کرتا ہوں ، سوشل میڈیا پر میری تصاویر لگا کر پروپیگنڈ ہ کیا گیا کہ مجھے مارا گیا ‘ پی ٹی آئی نے اس پر جشن منایا کہ جو ایسا کرے گا اسے مارا پیٹا جائے گا ‘ انہیں لگا میں ڈر جاﺅں گا ‘ اگر یہ واقعہ حقیقت بھی ہوتا تو کیا میں چپ ہو جاتا ؟

انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرط  جاتا ہوں تو پہلے روضہ رسول پر حاضری دیتا ہوں ‘ لبیک یا رسول اللہ کہتا ہوں اس پر کسی کی اجاراداری نہیں ’ لبیک یا رسول اللہ کی تحریک مسلم لیگ کی ہے اس کا کوئی اوروارث کیسے بن سکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھ پر الزام لگا تا ہے کہ میں نے 2کروڑ 70لاکھ اصغر خان کیس میں لئے ، عمران خان یوٹرن لے رہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں تو اس پر قائم تو ر ہیں کیونکہ جب میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا تھا تو اس سکینڈل بارے باتیں ہوئیں لیکن اس وقت عمران خان نے کہا کہ میں نے جاوید ہاشمی کی ایک ایک چیز دیکھ لی ہے ‘ وہ کلیئر ہیں اب وہ کسی بات پر قائم تو رہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلاول بہت سی باتیں دلیری سے کرتا ہے ، میں نے زرداری کے بارے میں کچھ برا نہیں کہا بس وہ مجھے جانتے ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں ۔

 انہوں نے کہاکہ آج نوز شریف سیاست سے اس لئے آﺅٹ ہے کہ وہ انہیں پسند نہیں ہے، آج ملک بڑے بحران کا شکار ہے۔ بھٹو سے زیادہ کڑاوقت کسی پر نہیں آیا تھا مگر بھٹو پھر بھی ختم نہ ہوسکا ۔ آج پانامہ کیس کے نام پر صرف شریف فیملی کا احتساب ہو رہا ہے ۔ یہ احتساب کم اور انتقام زیادہ لگ رہا ہے ۔ اس اندازا سے شریف خاندان کو کبھی سیاست سے آﺅٹ نہیں کیا جا سکتا۔