بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیرز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت آل راﺅنڈر شکیب الحسن کریں گے جبکہ محمود اللہ نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیادہ تر تجربہ کار کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ہونے والے اعلان کے بعد ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن کمار داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، صابر رحمان، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، مہدی حسن میرزا، عارف الحق، ناظم الاسلام، ابو حیدر اور ابوجید شامل ہیں۔
Bangladesh will face Afghanistan for 3 T20I matches and here are the Tigers squad for the series. pic.twitter.com/RV9l3nvrFv
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) May 20, 2018
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔ افغانستان 14 جون کو اپنی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گا اور بھارت کیخلاف نبردآزما ہو گا۔ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 5 جون اور تیسرا میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔