”میرے کمرے ایک سو سانپ ہیں ،ان میں سے ایک سانپ میری بیوی کے سینے پر بیٹھ کر ....“ایک کنوارے کا خوفناک خواب جو ہر کسی کو چونکا کر رکھ دے گا

”میرے کمرے ایک سو سانپ ہیں ،ان میں سے ایک سانپ میری بیوی کے سینے پر بیٹھ کر ...
”میرے کمرے ایک سو سانپ ہیں ،ان میں سے ایک سانپ میری بیوی کے سینے پر بیٹھ کر ....“ایک کنوارے کا خوفناک خواب جو ہر کسی کو چونکا کر رکھ دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں کنوارہ ہوں ۔ابھی تک شادی نہیں ہوئی ۔اکاونٹنٹ ہوں دوبئی کی ایک فرم میں ۔میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے کمرے میں بہت سے سانپ ہیں ،ان میں سے کئی رنگوں والے ہیں ۔گنتا ہوں تو یہ سو کے قریب ہیں ۔میری نظر بیڈپر پڑتی ہے تو دیکھتا ہوں ایک سانپ میری بیوی کے سینے پر یوںبیٹھاہے جیسے سو رہا ہے۔بیوی کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں ہے ۔مجھے بھی اس سے ڈر نہیں لگتا ۔میں سانپ کو پکڑ کر اٹھاتا ہوں اور اسکا گوشت پکا کر کھالیتا ہوں ۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے اور محسوس کرتا ہوں کہ میرا جی متلا رہا ہے۔میں فوری نماز تہجد ادا کی اور سو گیا مگر یہ خواب میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ۔اسکی کیا تعبیر ہوسکتی ہے (جنید اکبر دوبئی )
تعبیر۔آپ نے جو خواب دیکھا ہے ،اسکی رو سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ جس ادارے میں کام کرتے ہیں وہاں کئی ملکوں کے لوگ موجود ہیں اور ان میں آپ کے دشمن موجود ہیں ۔آپ کے اندر اپنا کاروبار کرنے کی شدید خواہش پائی جاتی ہے اور اسکے لئے آپ اپنے کسی دشمن کے مال پر ہاتھ صاف کرکے کاروبار کے لئے مال اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔(واللہ اعلم الصواب)
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -