منگیتر نے جھانسہ دے کر پیسے وصول کئے، شادی نہیں کررہا ،متاثرہ لڑکی سیشن کورٹ جا پہنچی
لاہور (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ نے منگیتر سے ادھار پیسے لیکر کھانے والے سیف نامی ملزم کیخلاف رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار لڑکی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عدالت کے باہر علامتی احتجاج بھی کیا۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے فریدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ منگیتر سیف مائیکل شادی کا جھانسہ دیکر پیسے وصول کرتارہا۔ سیف مائیکل شادی بھی نہیں کر رہا نہ ہی پیسے واپس دے رہا ہے۔ لڑکا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تھانہ نواں کوٹ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نواں کوٹ سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ۔