”جاﺅ ہم تمہیں اجازت دیتے ہیں کہ ۔۔۔“ پی سی بی نے وہاب ریاض کی ”درخواست“ قبول کر لی، پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے جنہیں ایسا کام کرنے کی اجازت مل گئی کہ ساتھی کرکٹرز بس دیکھتے ہی رہ گئے، پاکستانی خوش ہو گئے

”جاﺅ ہم تمہیں اجازت دیتے ہیں کہ ۔۔۔“ پی سی بی نے وہاب ریاض کی ”درخواست“ ...
”جاﺅ ہم تمہیں اجازت دیتے ہیں کہ ۔۔۔“ پی سی بی نے وہاب ریاض کی ”درخواست“ قبول کر لی، پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے جنہیں ایسا کام کرنے کی اجازت مل گئی کہ ساتھی کرکٹرز بس دیکھتے ہی رہ گئے، پاکستانی خوش ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔غریدہ فاروقی کی شہباز شریف کیساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا 

وہاب ریاض سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے پی سی بی کی نئی پالیسی متعارف ہونے کے بعد این او سی حاصل کیا ہے۔ وہاب ریاض ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے اور پاکستانی بھی انہیں ان ایکشن دیکھنے کیلئے بے تاب ہو گئے ہیں۔
وہاب ریاض نے پی سی بی سے این او سی حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی جسے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مکی آرتھر کے حوالے کیا گیا تھا جنہوں نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جس پر پی سی بی نے انہیں این او سی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سال میں صرف 2 لیگز میں ہی کسی ٹیم کی نمائندگی کر پائیں گے جبکہ اس سے قبل ان پر ایسی کوئی پابندی نہیں تھی۔

مزید :

کھیل -