تحقیق کے بغیر زراعت کا شعبہ ترقی نہیں کر سکتا، زراعت سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرینگے،جہانگیر ترین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہا ہے کہ تحقیق کے بغیرزراعت کاشعبہ ترقی نہیں کرسکتا، زراعت سے متعلق ایمرجنسی نافذکریں گے،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد100 دن کا پلان دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ زراعت پرٹارگٹڈسبسڈی دی جائےگی،چھوٹے کاشتکاروں کوقرضے دیئے جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ فروٹ اورسبزیوں کی منڈیوں میں اضافہ کیاجائےگااورویئرہاوس میں پڑی گندم کوبینک ہاو¿س کے ذریعے فنانس کیاجائےگا،انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹرمیں اصلاحات لائی جائیں گی۔