”اورنج ٹرین کا آزمائشی سفر، امین حفیظ اور اردو بولنے والی چینی لڑکی۔۔۔“ اب تک کی سب سے دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آ گئی، چینی لڑکی نے کیسی اردو بولی اور پھر امین حفیظ نے کیا کیا؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنج لائن میٹرو نے چند روز قبل اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا جس پر لاہور کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا کہ اب انہیں بہت جلد اورنج میٹرو پر سفر کا موقع میسر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔غریدہ فاروقی کی شہباز شریف کیساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا
آزمائشی سفر کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تو موجود تھے ہی لیکن اس کیساتھ ہی کئی صحافی اور چینی لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پر موجود تھی جنہوں نے ٹرین میں بیٹھ کر آزمائشی سفر کا لطف اٹھایا۔
اس موقع پر ایک چینی لڑکی ”فاطمہ“ بھی وہاں موجود تھی جس نے نجی ٹی وی کے صحافی امین حفیظ سے گفتگو کی اور زبردست انداز میں اردو بول کر سب کو حیران کر دیا حتیٰ کہ امین حفیظ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
امین حفیظ نے سوال پوچھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے پہلا آزمائشی سفر مکمل کیا ہے تو آپ کو یہ ٹرین کا پہلا سفر کیسا لگا ہے جس پر فاطمہ نے کہا ”زبردست، میں سوچتی ہوں کہ یہ اورنج لائن پراجیکٹ پاکستانی عوام کو فائدہ دے گا انشاءاللہ۔۔۔“
امین حفیظ نے مزید کچھ بولنے کو کہا تو فاطمہ کا کہنا تھا ”ہم بچپن سے سنتے تھے کہ پاکستان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے اس لئے ہم کو پاکستانی عوام کی خدمت کرنا بہت پسند ہے، شکریہ۔۔۔“ فاطمہ نے امین حفیظ کیساتھ مل کر ناصرف پاک، چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا بلکہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔