گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، روزہ داروں کیلئے کس چیز سے شربت بنایاجارہاتھا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، روزہ داروں کیلئے کس چیز سے شربت ...
گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، روزہ داروں کیلئے کس چیز سے شربت بنایاجارہاتھا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مضرصحت شربت تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایاکہ شمع کالونی میں کارروائی کے دوران مضرصحت شربت کی3ہزارسے زائدبوتلیں تلف کیں،ٹیکسٹائل رنگوں اورکیمیکلزسے شربت تیارکیاجارہاتھا۔ انہوں نے بتایاکہ شربت کی بوتلوں پرپنجاب فوڈاتھارٹی کاجعلی لوگوبھی بنایاگیاتھا ، مضر صحت شربت بنانیوالی فیکٹری سربمہر کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایک سوال کے جواب میں حکام نے بتایاکہ رمضان شریف میں مشروبات کا استعمال بڑھ جاتاہے اور ایسے میں کچھ ناعاقبت اندیش بھی ناجائزمنافع خوری کیلئے ہیلے بہانے شروع کردیتے ہیں، یہ مشروب بھی ممکنہ طورپر رمضان شریف میں ہی فروخت ہونا تھا۔