دہشت گردی پوری دنیاکے امن واستحکام کیلئے خطرہ ہے،فاروق ستار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا سبیکا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیاکے امن واستحکام کیلئے خطرہ ہے ،ٹیکساس میں دہشتگردی واقعے میں سبیکاجاں بحق ہوئی جو کہ ایک دکھ والی بات ہے،پوری قوم غمزدہ ہے،اللہ تعالیٰ اس کے اہلخانہ کوصبردے۔
سبیکا کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیاکے امن واستحکام کیلئے خطرہ ہے،ہمیںمل کردہشت گردی کامقابلہ کرناہوگا،دہشت گردی جہاں بھی ہوقابل مذمت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکساس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی سبیکا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔