”کون سی جماعت سب سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کے قابل ہے؟ یہ جاننے کا طریقہ میں بتاتا ہوں۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسا فارمولہ بتا دیاکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی کی ہوائیاں اڑ جائیں گی

”کون سی جماعت سب سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کے قابل ہے؟ یہ جاننے کا طریقہ میں ...
”کون سی جماعت سب سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کے قابل ہے؟ یہ جاننے کا طریقہ میں بتاتا ہوں۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسا فارمولہ بتا دیاکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی کی ہوائیاں اڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی مدت ختم ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی جماعتوں نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔غریدہ فاروقی کی شہباز شریف کیساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا 
حکمران جماعت گزشتہ پانچ سال میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو جواز بنا کر ووٹ کا تقاضہ کر رہی ہے تو اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت کی ناکامیوں کا پرچار کرنے میں مصروف ہے ایسے میں ووٹ کسے دینا ہے؟ عوام کیلئے یہ فیصلہ کرنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے مگر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قوم کو ایک فارمولہ بتا دیا ہے۔
احسن اقبال کے مطابق عوام اس فارمولے پر عمل کرتے ہوئے باآسانی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں کس جماعت کو ووٹ دینا چاہئے اور کس جماعت کو ووٹ نہیں دینا چاہئے۔
احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”سوال: میں یہ کیسا فیصلہ کروں کہ پی ایم ایل این، پی پی پی یا پی ٹی آئی میں سے کون سی جماعت عوام کی بہترین خدمت کر سکتی ہے؟
جواب: قوم نے 2013ءمیں تینوں جماعتوں کو ذمہ داری دی۔ لاہور، کراچی اور پشاور میں ایک ایک دن گزاریں، آپ کو اچھی طرح معلوم ہو جائے گا کہ کون عوام کی خدمت کرنے کے کتنا قابل ہے“