نوازشریف،شہباز شریف اور وزیر اعظم کے درمیان اہم ملاقات،نیب مقدمات اور ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی جس میں نیب کے مقدمات اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز رشید سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے حوالے سے حتمی سفارشات مرتب کی گئیں، شرکا نے نیب مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی و سیاسی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔