کیا امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت ہوگئی؟بڑی خبر آگئی

کیا امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت ہوگئی؟بڑی خبر آگئی
کیا امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت ہوگئی؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈ یا پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہلاکت کی افواہ اڑ گئی جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بھی شدید پریشان ہو گئے تاہم اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ان کی موت کی خبروں کو تردید کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق امریکی جیل میں قید کاٹنے والی پاکستانی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہلاکت کی خبرنے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کررکھا ہے۔ جس کو سن کر نہ صرف عام پاکستانی بلکہ عافیہ صدیقی کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔


نجی نیوز چینل ’24نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کاکہنا ہے کہ 2 سال ہوگئے عافیہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، روز رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،کوئی جواب نہیں ملتا ، آج ای میل کے ذریعے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلرعائشہ فاروقی سے رابطہ ہوا۔ انہوں نے پیر کودوبارہ رابطہ کرنے کاکہاہے۔ڈاکٹرفوزیہ نے ڈاکٹر عافیہ کی موت کے حوالے سے خبر کی تردید کی اور کہاکہ اس طرح کی خبروں سے امریکہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کا ردعمل دیکھناچاہتاہے۔

مزید :

قومی -