نیتن یاھو کے کارٹون پرجرمن کارٹونسٹ ملازمت سے فارغ

نیتن یاھو کے کارٹون پرجرمن کارٹونسٹ ملازمت سے فارغ
نیتن یاھو کے کارٹون پرجرمن کارٹونسٹ ملازمت سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (صباح نیوز)جرمنی کے ایک معمر کارٹونسٹ(خاکہ ساز)نے اسرائیلی وزیراعظم کا خاکہ تیار کرنے اور اس کی اشاعت کے بعد اخبار کی ملازمت سے ہاتھ دھوناپڑ گئے۔
مرکزاطلاعا ت فلسطین کے مطابق 85 سالہ جرمن کارٹونسٹ ڈیٹر ھانیٹچ نے ایک کارٹون تیار کیا جسے اخبار زود ڈوئچے زائٹونگ میں شائع کیا گیا مگر یہ کارٹون اب تک ان کا آخری کارٹون ثابت ہوا ہے۔ کارٹون کی اشاعت کے بعد ہانیٹچ کو ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس تنقید کے بعد ہانیٹچ نے اخبار کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا، تاہم ا نہوں نے کہا کہ وہ کارٹون میں نیتن یاھو کے بارے میں جو پیغام دے چکے ہیں اس سے دستبر دار نہیں ہوں گے۔ہانیٹچ نے نیتن یاھو کے خاکے میں ان کے بڑے بڑے کان بنائے اور ان کانوں کو میزائلوں کی شکل دی، اس کے علاوہ ایک ہاتھ میں بھی میزائل تھمایا گیا ۔جرمنی کے میڈیا نیٹ ورک جو اس وقت سخت صہیونی لابی کے دبا ؤمیں ہے نے اخبار میں نیتن یاھو کے متنازع خاکے کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب جس اخبار میں یہ کارٹون شائع ہوا ہے اس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماضی میں ایسے کسی کارٹون کو سام دشمنی کی علامت نہیں سمجھا گیا۔مذکورہ کاٹون میں نیتن یاھو کے بڑے کان بنانے اور ان کے ہاتھ میں اسرائیل کے قومی علامت ڈیوڈ سٹار کے ٹیگ پر مشتمل میزائل پکڑانے پرصہیونی سیاسی حلقوں میں بھی غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔