سعودی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش لیکن جیسے ہی اُسے دیکھا تو ساتھ گھر لے جانے سے انکار کر دیا .... وجہ بدصورتی نہ تھی بلکہ ..... جان کر ڈاکٹر بھی ہکے بکے رہ گئے

سعودی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش لیکن جیسے ہی اُسے دیکھا تو ساتھ گھر لے جانے ...
سعودی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش لیکن جیسے ہی اُسے دیکھا تو ساتھ گھر لے جانے سے انکار کر دیا .... وجہ بدصورتی نہ تھی بلکہ ..... جان کر ڈاکٹر بھی ہکے بکے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاتون نے ہسپتال میں بچی کو جنم دیا اور جب ڈاکٹروں نے بچی خاتون کے حوالے کی تو اس نے لینے سے انکار کر دیاجس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آدمی سوچ میں پڑ جائے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے بچی کو اس لیے گھر لیجانے سے انکار کیا کہ وہ بچی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو جنم دیا ہے، بیٹی کو نہیں۔ اس نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ’’انتظامیہ نے میرا بیٹا کسی اور عورت کو دے دیا ہے جبکہ اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی مجھے دے رہے ہیں۔‘‘
رپورٹ کے مطابق بچی کی پیدائش کے بعد خاتون نے ڈاکٹر سے استفسار کیا کہ میرا بچہ کیسا ہے؟ تو ڈاکٹر نے جواب دیا کہ ’’بچے کی حالت بہت اچھی ہے۔‘‘ ان الفاظ سے خاتون سمجھی کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، چنانچہ جب اسے بیٹی دی گئی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا اورخاتون نے متعلقہ ڈاکٹراور ہسپتال کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’سٹاف ہمیشہ بات کرتے ہوئے بچے اور بچی کی جنس میں فرق نہیں کرتا اور دونوں صورتوں میں لفظ ’بچہ‘ ہی استعمال کرتا ہے۔ اس سے خاتون کو غلط فہمی ہوئی ہے۔بعد ازاں خاتون نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد اپنا مقدمہ واپس لے لیا اور بچی کو بھی گھر لے گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کو ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی پیشکش کی تھی جس پر اس کا شبہ دور ہو گیا اور وہ بچی کو ساتھ لیجانے پر رضامند ہو گئی۔

مزید :

عرب دنیا -