متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا،آصف لقمان قاضی ضلعی صدرمنتخب

متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا،آصف ...
متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا،آصف لقمان قاضی ضلعی صدرمنتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے لیے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردگیا، جماعت اسلامی کے رہنما اور قاضی حسین احمد مرحوم کے صاحبزادے  آصف لقمان قاضی کو  ضلعی صدرجمعیت علماء اسلام کے مفتی حاکم علی حقانی جنرل سیکریڑی منتحب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے رہنما حاجی عنایت الرحمان کی رہائشگاہ رشکئی میں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا جس میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے ضلعی عہدے داروں نے شرکت کی ، اجلاس میں متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کی تنظیم قائم کی گئی جس میں آصف لقمان قاضی کو بلا تفاق کشرت رائے سے متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کا صدر، مفتی حاکم علی حقانی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ انجینئر امیر عالم خان کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد خان کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور مولانا ریاض اللہ کو ناظم مالیات مقرر کر لیا گیا دیگر عہدیداروں میں مفتی شوکت اللہ خٹک سینیئر نائب صدر، حاجی حببیب اللہ نائب صدر، شیخ محبوب نائب صدر اور تنویر عباس نائب صدر جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے رافعت اللہ اور مولانا فضل غنی کا انتخاب ہوا۔ اجلاس میں ایم ایم اے میں شامل پانچوں جماعتوں سے چار چار نمائندے ایم ایم اے کی جنرل کونسل کے لئے مقرر کریں گے۔