عمران خان کو ابتدائی100دنوں کے مجوزہ پلان میں ناکامی ہوگی ، تجزیہ کار

عمران خان کو ابتدائی100دنوں کے مجوزہ پلان میں ناکامی ہوگی ، تجزیہ کار
عمران خان کو ابتدائی100دنوں کے مجوزہ پلان میں ناکامی ہوگی ، تجزیہ کار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان نے اپنے ابتدائی 100دنوں کے مجوزہ پلان کے نکات دیگر سیاسی پارٹیوں کے منشور سے چرائے ،ان کی جانب سے اعلان کردہ پلان میں کوئی نئی چیز نہیں پیش کی گئی اور ان کو انپے پیش کردہ مجوزہ پلان پر عمل در آمد میں ناکامی ہوگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ کے تجزیہ کاروں مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین کو پیش کردہ مجوزہ پلان میں ناکامی اس لئے ہوگی کہ جس قسم کے لوگ ان کے ساتھ جا رہے ہیں اور جو پارلیمنٹ میں اور کابینہ میں ان کے ساتھی ہونگے وہ ان کوایسے اقدامات کرنے نہیں دیں گے کیونکہ ان کے اپنے مفادات ہونگے جن کے خلاف وہ عمران خان کونہیں جانے دیں گے اور اس لئے عمران خان ان کی باتیں ماننے پر مجبور ہوں گے ، تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان حکومت میں آنے کے بعد جہانگیر ترین اور علیم خان کونظر انداز نہیں کر سکیں گے ۔

مزید :

قومی -