مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑنے کا منصوبہ،سینئر صحافی نے منصوبہ فاش کر دیا

مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑنے کا منصوبہ،سینئر صحافی نے منصوبہ فاش کر دیا
مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑنے کا منصوبہ،سینئر صحافی نے منصوبہ فاش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ختم ہوتے ہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھایا جائے گا اور اس کا مقصدمسلم لیگ ن کے ووٹ بینک پر اثر انداز ڈالنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے  مطابق سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ ایسی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ جونہی مرکز اور پنجاب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئینی طور پر ختم ہو جائے گی تو فوری طور پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے گا تاکہ ووٹر ز کویہ باور کرایاجا سکے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی اور یوں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک کوتوڑا جا سکے گا ۔سلمان غنی کا کہنا تھا کہ اس لئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے فوری ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے وہ عوام کے یہ باور کرانے میں کامیاب ہو جائے کہ بڑی حد تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -