فلسطینی صدر محمود عباس کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل

فلسطینی صدر محمود عباس کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل
فلسطینی صدر محمود عباس کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطین کے 82 سالہ صدر محمود عباس طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدرمحمود عباس کا پچھلے ہفتے منگل کو کان کا معمولی نوعیت کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد دوبارہ تکلیف ہونے پر وہ ہفتے کی رات دوبارہ ہسپتال گئے تھے جہاں تھوڑی دیر ہسپتال میں رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا، لیکن آج ان کا بخار تیز ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر محمود عباس ایک ہفتے میں تیسری بار ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
وہ جمعے کو ہونے والی فلسطین کے موجودہ حالات پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -