اسرا ئیل کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ کام کیا ،ایسی خبر آگئی کہ مسلمانوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بنانے کیلئے ان کی امریکی انتخابات میں کامیابی کیلئے صرف روس نے ہی کردار ادا نہیں کیا بلکہ سعودی عرب اور اسرائیل نے بھی مدد کی تھی۔ دنیانیوز کی رپورٹ کے مطابق 2016کے امریکی انتخابات سے قبل سعودی اورعر ب اور ایک خلیجی ریاست کے شہزادوں کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کروائی گئی تھیں جن کامقصد امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کویقینی بنانا تھااور ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بدنام زمانہ امریکی بلیک واٹر اور اسرئیلی خفیہ ایجنسی موساد نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد مشرقی وسطیٰ میں سعودی اور اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا ۔