رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا : عامر لیاقت

رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا : عامر لیاقت
رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا : عامر لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا۔
تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز سے لائیو افطار ٹرانسمیشن کے ساتھ لائیو شوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔ان اداکاروں میں احسن خان ،سمیع خان ،فرح حسین ،صنم بلوچ ،جگن کاظم ،فہد مصطفی ،مایا خان ،رابعہ انعم ،بشریٰ انصاری ،عامر لیاقت سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا اور پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ اول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینل کوئی بھی ہو، اس میں برکت نہیں بلکہ حرکت میں برکت ہوتی ہے اور باقی محنت ہماری ہوتی ہے۔ میری رمضان ٹرانسمیشن کے2 مقاصد تھے۔ ایک تویہ کہ رمضان کریم کی فضیلت کو اسکی روح کے مطابق اجاگر کرنا ہے اور دوسرا غریبوں کی مدد کرنی ہے۔ اب تک 1121 خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے اور میں اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب رہا ہوں۔

مزید :

Ramadan -Ramadan News -