پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے: سربراہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ

پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے: سربراہ ...
پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے: سربراہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ اور تحریک انصاف میں شامل ہونے والے خسرو بختیار نے کہا ہے کہ عمران خان کا جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے، پی ٹی آئی کا 100 روزہ پروگرام انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ ممکنہ حکومت کے ابتدائی 100 روز کے ایجنڈے کا اعلان کیا جس کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ نے انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئے۔خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ عمران خان کاجنوبی پنجاب صوبہ بنانےکاعزم خوش آئند ہے، انقلابی پروگرام سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کاایک کروڑ ملازمتیں دینے کااعلان محرومیاں ختم کرےگا اور یہ پورے ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ثابت ہوگا۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی سو روز سے متعلق ترجیحات کا اعلان کردیا،جس میں معیشت کی بحالی، تعلیم، صحت، زرعی ایمرجنسی پلان کا حصہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری پارٹی واحد جماعت ہے جو وفاق کی سوچ رکھتی ہے، ہم اصلاحات لائیں گے، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے، بلوچستان میں ناراض لوگوں کو مناکر قومی دھارے میں لائیں گے اورجنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے۔