جرمنی بن لادن کے محافظ کومشروط طورپر تیونس کے حوالے کرنے کوتیار

جرمنی بن لادن کے محافظ کومشروط طورپر تیونس کے حوالے کرنے کوتیار
جرمنی بن لادن کے محافظ کومشروط طورپر تیونس کے حوالے کرنے کوتیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس سٹی(این این آئی)جرمنی کی حکومت نے تیونس کی جانب سے گرفتاری اور تشدد نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد تیونسی نژاد القاعدہ رکن اور اسامہ بن لادن کے ذاتی باڈی گاڈ کو تیونس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکام نے کہاکہ تیونس کی طرف سے یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ وہ بن لادن کے محافظ کو گرفتار کریں اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک کیا جائے گا۔جرمن وزیر داخلہ ھورسٹ زیھوفر نے ایمی گریشن حکام سے کہا کہ وہ اسامہ بن لادن کے محافظ اور مبینہ شدت پسندسامی کی تیونس حوالگی کے انتطامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ بن لادن کے 41 سالہ محافظ کے جرمن سرزمین پر بدستور موجود رہنے پر عوام کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی گارڈ جرمنی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی کی حکومت 2006ء سے بن لادن کے سابق محافظ کو ملک بدر کرنے کی کوششیں کرتی چلی آ رہی ہے۔ القاعدہ رکن کو تیونس کے حوالے کرنے کی بات چیت کی گئی تھی مگر جرمن حکومت کو ڈر ہے کہ تیونس حوالگی کے بعد بن لادن کے محافظ کو گرفتار کرکے اسے اذیتیں دی جائیں گی۔