خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا 

20 مئی 2018 (22:15)

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کوہاٹ کے سٹی ماڈل پولیس سٹیشن کی مدد محرر ہونگی ٗاس کے علاوہ زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے،اس کے علاوہ زوبیہ مسرت خواتین کی داد رسی کے حوالے سے تمام معاملات بھی دیکھیں گی۔زوبیہ مسرت  کی تعیناتی کا مقصد خواتین سےمتعلق کیسز میں انکی معاونت کرنا ہے۔ زوبیہ 2009ء سے کوہاٹ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں، وہ خواتین کے کیسز بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں