زرداری ،عمران کی سیاست کامقصدصرف عوام کو دھوکہ دینا ہے،نواز شریف کی مقبولیت کا کوئی ثانی نہیں :غلام دستگیر خان

زرداری ،عمران کی سیاست کامقصدصرف عوام کو دھوکہ دینا ہے،نواز شریف کی مقبولیت ...
زرداری ،عمران کی سیاست کامقصدصرف عوام کو دھوکہ دینا ہے،نواز شریف کی مقبولیت کا کوئی ثانی نہیں :غلام دستگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ زرداری ،عمران کی سیاست کامقصدصرف عوام کو دھوکہ دینا ہے،نوازشریف کل بھی مقبول عوامی لیڈر تھے اور آج بھی ان کی مقبولیت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  غلام دستگیر خان نے کہا کہ نوازشریف سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا، آنیوالے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی، نوازشریف کیخلاف کی جانیوالی انتقامی کاروائیاں ناکام ہونگی،امپائرکے اشاروں پر چلنے والے سیاسی مخالفین کو عوامی ووٹوں سے شکست دینگے۔غلام دستگیر خان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے خیبر پختونخواہ میں عملی طور پر کچھ نہیں کیا، پانچ سال کنٹینر اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں ،خدمت اور جھوٹ کی سیاست کا فیصلہ عوام الیکشن میں اپنے ووٹوں سے کرینگے۔انہوں نے کہا کہورکنگ باؤنڈری پر بھاری فوج کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے، ورکنگ باؤنڈری پر بھاری فوج کی سرحدی خلاف ورزیاں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں ،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر فوج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔