بالی ووڈ کے سٹار کئی ممالک میں بڑے بڑے گھروں کے مالک نکلے
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے ستاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امیتابھ ہوں ، ابھیشک ، شاہ رخ خان یا سلمان خان ، سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں۔وہ دن گئے جب امیتابھ بچن گایا کرتے تھے کہ وہ کھولی نمبر 420میں رہتے ہیں، اب بھارت میں الہ آباد اور گرگرام کے علاوہ انہوں نے دبئی، پیرس، لندن اور دیگر مقامات پر بھی گھر بنا رکھے ہیں۔ان کا پیرس کا گھر3کروڑ بھارتی روپے کا ہے، اس کے علاوہ ان کے 5 گھر ممبئی میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشک نے ایشوریہ کے جڑواں نیناں کو سکون پہنچانے کے لیے جمیرہ کی گولف سٹیٹ میں ایک ریزورٹ ولا بنا رکھا ہے جس کی مالیت ساڑھے3 کروڑ اماراتی درہم ہے۔شاہ رخ خان اور گوری نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے8ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔