پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لئے 2نام فائنل کردئیے

پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لئے 2نام فائنل کردئیے
پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لئے 2نام فائنل کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیئے۔
نجی چینل ”ایکسپریس نیوز “کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دو نام پیش کیے گئے ہیں جن میں سے پہلا نام سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف جبکہ دوسرا نام سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کاہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کردیں۔
یاد رہے موجودہ حکومت کی مدت31مئی کوختم ہورہی جس کے بعد60دنوں کے اندر،اند ر نگراں حکومت نے ملک میں عام انتخابات کروانے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پرملک میں عام انتخابات کے لئے 31جولائی 2018کی تاریخ درج کررکھی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ایک بیان میں کہ چکی ہیں کہ نگران وزیر اعظم کا اعلان 22مئی (منگل) کوکردیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -