مدینہ منورہ،آئندہ ہفتے سے ٹریفک چالان خودکارسسٹم سے ہوں گے
مدینہ منورہ (آئی این پی) ریجنل ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی کرنے پرخود کارچالان سسٹم 5 دن بعد نافد کر دیا جائے گا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکا ؤ نٹ پر اہلیان مدینہ منورہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خود کارچالان سسٹم کا تجرباتی دورکامیابی سے مکمل ہو گیا ۔ 5 دن بعد دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگو کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کا خود کار سسٹم کے ذریعے چالان شروع کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ تجرباتی مدت کے دوران فرضی چالان ہوتے تھے جن کی اطلاع گاڑی کے مالک کو ارسال نہیں کی جاتی تھی ۔ تجرباتی مدت آئندہ جمعرات کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر خود کارنظام کے ذریعے چالان کیاجائے گا ۔