شام میں بارودی گودام میں دھما کہ ، 11 افراد ہلاک 

شام میں بارودی گودام میں دھما کہ ، 11 افراد ہلاک 
شام میں بارودی گودام میں دھما کہ ، 11 افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(آئی این پی ) شام میں بارودی گودام میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حما میں اسلحے کے ایک بڑے گودام میں ہونیوالے دھماکوں کی زد میں آ کر 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔مرنے والوں میں شامی فوج کے اہلکار اور اس کی حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں۔دھماکے حما شہر کی ایئر بیس پر واقع بارودی گودام میں ہوئے جن کی وجوہ تاحال غیر واضح ہیں۔واضح رہے کہ اسی ایئر بیس سے شامی فضائیہ کے جنگی طیارے حکومت مخالف باغیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اڑتے ہیں۔