انگلینڈ میں پاکستان کا دوروزہ وارم ٹیسٹ میچ ڈرا،بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی

انگلینڈ میں پاکستان کا دوروزہ وارم ٹیسٹ میچ ڈرا،بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی
انگلینڈ میں پاکستان کا دوروزہ وارم ٹیسٹ میچ ڈرا،بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کا انگلش کرکٹ کلب لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔
دوروزہ پریکٹس میچ کے دوران پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناکر کھیل کے پہلے روز اننگز ڈکلیئر کردی۔گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان نے 14 چوکوں کی مدد سے 71رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی نے 73رنز بنائے ۔
جواب میں لیسٹر شائر نے عتیق جاوید کی نصف سنچری کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔لیسٹر شائر کی جانب سے عتیق جاوید نے 54، عادل علی نے 41 اور لوئس ہل نے 33 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد عباس، سعد علی اور فخر زمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں 24 مئی سے کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -